سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کام کرنے والے آڈیو لیکس کمیشن نے بھی سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا، آڈیو لیکس کمیشن نے بھی سماعت کرنےوالے لارجر بینچ پراعتراض اٹھا دیا۔ جواب میں کہاگیا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5رکنی بینچ کیس نہ سنے،جوڈیشل کمیشن کوسنےبغیرکمیشن کی کارروائی روکی گئی،کمیشن نےآرٹیکل209پراپناموقف پہلےاجلاس میں واضح کردیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کےسیکریٹری کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ واضح کیاتھا کہ کمیشن کارروائی کوسپریم جوڈیشل کونسل نہ سجھاجائے،صدرسپریم کورٹ بارنےآڈیولیک کمیشن کیخلاف درخواست دائرکی،دیگرافرادنےسپریم کورٹ میں درخواست دی نہ کمیشن پراعتراض اٹھایا۔ انکوائری کمیشن نے جواب میں کوئی بھی جج ذاتی مفادات سے متعلق کیس نہیں سن سکتا، انکوائری کمیشن کوآڈیولیک کی انکوائری کرنےمیں کوئی ذاتی دلچسپی نہیں،کمیشن کوذمہ داری قانون کےتحت ملی،آئین وقانون کےمطابق پوری کرے گا،کمیشن یقین دلاتاکہ فریقین کےاعتراضات سنے اور ان پرغورکیا جائے گا۔صحافی قیوم صدیقی اورخواجہ طارق کمیشن میں پیش ہونے کیلئےتیارہیں۔سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔ وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کیس سننے والے بنچ پراعتراض عائد کیا تھا۔آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں کے مقدمہ میں متفرق درخواست جمع،وفاق نے درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس سمیت 3 جج صاحبان آڈیو لیک کا مقدمہ نہ سنیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست کہا گیا ہےکہ جسٹس اعجاز الااحسن اورجسٹس منیب اختر کو بھی مقدمہ نہیں سننا چاہئے،تینوں معزز ججز 5 رکنی لارجر بنچ میں بیٹھنے سے انکارکردیں۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ 26 مئی کی سماعت میں چیف جسٹس پراٹھے اعتراض کو پذیرائی نہیں دی گئی،انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلقہ ہے،عدالتی فیصلوں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق جج اپنے رشتے دار کا مقدمہ نہیں سن سکتا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015