بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔ اس خدشے کا اظہار وزارتِ خزانہ کے ذرائع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے کے لیے وقت نہیں ہو گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے مدد مانگ لی. ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض کے معاہدے کی میعاد 30 جون ہے، جبکہ موجودہ قرض پروگرام کی میعاد نہیں بڑھائی جا سکتی۔ ذرائع وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ نویں اقتصادی جائزے کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہو جائے گا، بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے نواں اقتصادی جائزہ ہر صورت میں مکمل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواں اقتصادی جائزہ مکمل ہونے سے حکومت کو معاشی سطح پر درپیش چیلنجز میں کمی آئے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کے حکام بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015