پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو نواز شریف اور آصف زرداری کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا، نہ ہی عوام کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سہارے چھوڑا جاسکتا، اس حکومت کو اپوزیشن کے بغیر ایسے کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور محمود مولوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سمجھتے ہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھے گی، پی ڈی ایم کی حکومت موجودہ معاشی حالات کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، گرفتار کارکنوں کو جو ان واقعات میں ملوث نہیں تھے اور بے گناہ ہیں انہیں باہر نکالنا ہمارا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی پاکستان کی آنے واکی نسلوں کو بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ فواد چودھری نے بتایا کہ ہماری تحریک انصاف کی تمام سابقہ لیڈر شپ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر اور دیگر رہنماوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کے حل کی طرف جانا ہے اور ہم جائیں گے ہمارا ماننا ہے پاکستان کو مستقل سد باب کرنا ہو گا۔ مزید کہا کہ ہم سب کی مجموعی طور پر یہ ذمہ داری ہے نو مئی کے واقعات نہ ہوتے، دیکھتے ہیں آگے کیسا بڑھنا ہو گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015