میں جلد واپس آ رہا ہوں: شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوے ساتھ یہ بھی لکھا کہ انشاء اللّٰہ، میں جلد واپس آ رہا ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی حالیہ دنوں ری ہیب کے سلسلہ میں انگلینڈ میں موجود ہیں، شاہین شاہ آفریدی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کے ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال کی نگرانی میں ری ہیب کر رہے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ انشاء اللّٰہ، میں جلد واپس آ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کا لندن میں ری ہیب مکمل کرانے فیصلہ کیا تھا۔