برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی کے مسائل اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا… پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر سینڈرز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ’جی ایچ کیو آمد پر برطانوی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا‘۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی کے مسائل اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’دورے پر آئے ہوئے مہمانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا‘۔ بیان میں کہا گیا کہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ برطانوی آرمی چیف 5 روزہ دفاعی امور کے حوالے سے دورے پر پیر کو پاکستان پہنچے تھے۔ آئی ایس پی آر نے رواں ہفتے کے آغاز میں بیان میں کہا تھا کہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز پاکستان میں تباہ کن زلزلے کے ایک سال بعد دورے پر آئے ہوئے ہیں جہاں ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہری متاثرین میں شامل تھے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کی وزارت دفاع سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں براہ راست شامل تھی اور اس کے لیے متاثرین کو منتقل کرنے کے لیے 8 کشتیاں اور 10 جنریٹرز پاک فوج کے چیف کی درخواست پر فراہم کیے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے برطانوی آرمی چیف کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ اس دوران موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال توجہ کا باعث ہوگا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رواں برس 5 سے 9 فروری کے درمیان دفاعی معاملات سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ کا 5 روزہ دورہ کیا تھا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جنرل عاصم منیر ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن گئے ہیں، یہ ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان اوپن بات چیت کے فروغ کے لیے تشکیل دیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
- وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
- پولیس پتہ لگائے کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
- پپیتا کھانے کے 7 حیران کن طبی فوائد
- شاہ خرچیوں کو کم کر کے مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015