بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بڑا حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شامل ہیں، 34 سالہ حسنین اشتیاق ڈی جی خان اور 27 سالہ عنایت اللہ جھل مگسی کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کیلئے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہاتھوں کی جلد جوان بنانے کے آسان ٹوٹکے
- پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج ملک گیر احتجاج
- پاکستان کے ساتھ بالخصوص سیکیورٹی اور تجارتی شعبے پر تعاون جاری رہے گا: امریکا
- انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان نے عائد الزامات مسترد کردیے
- شاہد آفریدی کے حیران کن بیان نے کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث چھڑ دی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015