جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان نے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ گزشتہ روز عمان میں جاری جونیئر ایشیاکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارتی ٹیم نے جنوبی کوریا 1-9 کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ پاکستان نے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ لیگ اسٹیج کے دوران رواتیی حریفوں کو میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ دونوں فائنلسٹ بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ دونوں ٹیمیں 2015 میں ملائیشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک دوسرے سے مد مقابل آئی تھیں تاہم بھارت نے پاکستان کے خلاف 2-6 سے فتح اپنے نام کی تھی۔ پاکستان نے آخری بار 27 سال پہلے بھارت کو ہی ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اب تک دونوں ٹیمیں 3 بار فائنل میں آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں ہندوستان کا پلڑا بھاری رہا۔ بھارت نے 2004 اور 2015 میں فتح پائی جبکہ 1996 میں پاکستان کو ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہےکہ پاکستانی ٹیم بھرپور فارم اور ردھم میں ہے، بھارت کے ساتھ فائنل پریشر سے بھرپور میچ ہوگا تاہم امید ہے کہ فائنل بھی جیتیں گے۔ مینجر حنیف خان کا کہنا ہےکہ بھارت کے ساتھ لیگ میچ برابر کھیلا تھا، ان کے گیم پلان کا اندازہ ہے، کوشش ہوگی کہ نئی پلاننگ کے ساتھ ان کو ہرائیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آج شام پاکستانی وقت کے مطابق شام 9 بجے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015