کرسٹیانو رونالڈو نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں خوش ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ فٹبال کے دیگر بڑے نام بھی اگلے سیزن میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ ڈھائی سال تک کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے اور جنوری میں انہوں نے اس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پہلے سیزن میں 16 میچز کے دوران انہوں نے 14 گول کیے مگر سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) میں ان کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ 38 سالہ فٹبالر انجری کے باعث کلب کے آخری میچ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سعودی لیگ میں شامل ٹیمیں بہت اچھی ہیں اور عرب کھلاڑی بھی زبردست ہیں مگر انفرا اسٹرکچر کو کچھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘مگر میں یہاں خوش ہوں اور کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا’۔ کرسٹیانو رونالڈو کے مطابق انہوں نے النصر کلب کی زندگی کو اپنا لیا ہے، البتہ یہاں انہیں یورپ کے مقابلے میں کچھ مختلف تجربات کا سامنا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ‘یورپ میں ہم صبح کے وقت ٹریننگ کرتے تھے مگر یہاں دوپہر یا رات کو ٹریننگ کرتے ہیں، رمضان میں تو رات 10 بجے ٹریننگ کرتے تھے تو یہ کچھ عجیب لگتا ہے’۔ لیونل میسی سمیت دیگر بڑے فٹبالرز کی آمد کی افواہوں کے حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اگر بڑے نام آتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہوتا ہے تو لیگ مزید کچھ بہتر ہو جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- خوبصورت اور مشہور ماڈل کی لاش سمندرسے ملی
- ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی: آرمی چیف
- وزیراعظم کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانیکا اعلان
- سعودی عرب اور دیگر ممالک کےساتھ سرمایہ پر معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم
- ابرارالحق نے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015