آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال سڈنی میں الوداعی میچ کے ساتھ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔ آسٹریلوی اوپننگ بلے باز نے کہا کہ آئندہ سال جنوری میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز آخری سیریز ہو گی۔ وارنر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں 2024 کے T20 ورلڈ کپ تک آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہوں گا۔ خیال رہے کہ وارنر 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد سے آسٹریلیا کی ٹیم کے اہم کردار رہے ہیں۔ لیکن بائیں ہاتھ کے اوپنر نے اپنی پچھلی 32 اننگز میں ایک سنچری اور انگلینڈ میں معمولی ریکارڈ کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی فائنل اور اس کے بعد ایشز تک رسائی حاصل کی۔ انگلینڈ میں 2-2 سے برابر ہونے والی ایشز سیریز کے دوران، ان کی اوسط 10 سے کم تھی اور 7 بار تیز گیند باز سٹورٹ براڈ کا شکار ہوئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان نے عائد الزامات مسترد کردیے
- شاہد آفریدی کے حیران کن بیان نے کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث چھڑ دی
- پیٹرول کی قیمتوں میں کمی؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری
- عدلیہ میں ’مداخلت‘ کے خلاف ازخود نوٹس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل
- چوتھا ٹی20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو فتح کے لیے 179رنز کا ہدف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015