پی آئی اے کا کراچی سے سکردو کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی سے بھی سکردو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سکردو کیلئے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے اب اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے بیک وقت سکردو کی پروازیں چلا رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ لاہور سے سکردو کیلئے پہلی پرواز گزشتہ روز 3 جون کو روانہ ہوئی تھی، طلب کو دیکھتے ہوئے کراچی اور لاہور سے سکردو کی پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔