وزیراعظم ترکیہ کے 2 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور واپس پہنچ گئے۔. وزیر اعظم نے دورے کے دوران ترکیہ کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی. وزیراعظم نے دورے کے دوران مختلف مماملک کے سربراہان اور نمائندگان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعظم کی ترکیہ کے کاروباری گروپس اور کمپنیوں کے سربراہوں کیساتھ ملاقاتیں مثبت رہیں۔ وزیر اعظم نے زراعت ،توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ دورۂ ترکیہ میں ایران کے اول نائب صدر اور ازبکستان کے صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں۔