اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر سابق وفاقی وزیراسد عمر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ فواد چوہدری وقتا فوقتاً رابطہ کرتے رہے ہیں۔ فیصل واوڈا کس کے لیے کام کرتے ہیں ،نوائیڈیا۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ دباؤ بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں ابھی جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے سات آٹھ بار تو عدالتوں میں پیش ہوچکا ہوں۔ کبھی ہائیکورٹ ، کبھی سیشن عدالت کبھی انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہورہا ہوں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسدعمر کے خلاف عبوری ضمانت میں توسیع کا معاملے پر سماعت ہوئی۔ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی گئی۔ ایڈشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پراسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ بابر اعوان کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ان کے ایسوسی ایٹ وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ پراسیکیوٹرنے استدعا کی کہ پراسیکیوٹرکی والدہ فوت ہوئی ہیں۔ اس لیے وہ چھٹی پر ہیں وہ نہیں آسکتے۔ اس لیے رپر سماعت کو ملتوی کیا جائے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں واحد آدمی ہوں جس کے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے بیانات موجود ہیں اور ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 10 جون تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015