تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سبین گل نے ویڈیو بیان کے ذریعے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سبین گل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ پُرامن سیاست کی ہے، کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں۔ ویڈیو بیان میں سبین گل نے یہ بھی کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں، سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔ دوسری جانب ملتان کے صوبائی حلقے پی پی 222 سے تحریکِ انصاف کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی، دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ شازیہ عباس کھاکھی کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریکِ انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں۔ پی پی 222 کی پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی افواج کو قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015