چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کے الیکٹرک نجکاری کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، سپریم کورٹ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق دو قوانین بنائے، پرانے مقدمات اس لیے مقرر کررہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں ایشو تازہ ہے یا نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا آئندہ ہفتے چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں،ججز نہیں ہوں گے، کے الیکٹرک کی نجکاری کو اٹھارہ سال ہو چکے، آپ ہدایات لے لیں، کل کیس سنیں گے۔ خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے کے الیکٹریک کی نجکاری کیخلاف 2015میں درخواست دائر کی تھی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہی ہے ۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت، اٹارنی جنرل، کے الیکٹریک سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- واٹس ایپ صارفین اب اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کر سکیں گے
- فیس بک کے بانی کو ایک دن میں 50 کھرب روپے کا نقصان
- اب گھروں میں سولر پینل لگانے والوں پر بھی ٹیکس عائد ہو گا
- شہباز شریف کو پارٹی صدارت سے فارغ کرنے کا فیصلہ، ن لیگ نے قرارداد منظور کر لی
- چین اور امریکا کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015