پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک شخص نے حساس تنصیبات پرحملے ہی نہیں بلکہ کشمیر کا سودا بھی کیا، جو ہمارے شہداء کا احترام نہ کرے ہم اس کا احترام نہیں کریں گے۔ باغ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے جلسہ خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ خون کے رشتے سے کشمیر کے ساتھ جڑی ہوں، وادی کشمیرکے پہاڑوں پر کھڑے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر کے عوام 9 مئی کے واقعات پر شرمندہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ انتشاراورفتنہ بازی کی سیاست سے ایک ہی شخص یاد آتا ہے، ایک شخص نے حساس تنصیبات پرحملے ہی نہیں بلکہ کشمیرکا سودابھی کیا، شہداء کی یادگاروں کی توہین کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، جب کسی کے پاس کارکردگی دکھانے کو نہ ہو تو وہی شخص ایسی حرکتیں کرتا ہے، جوہمارے شہداء کا احترام نہ کرے ہم اس کا احترام نہیں کریں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے کئی دشمن آئے اورچلے گئے، نوازشریف نے تکالیف برداشت کیں لیکن پاکستان پرکوئی آنچ نہ آنے دی، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، مسلم لیگ ن اورنوازشریف آج بھی ہیں اورکل بھی رہیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کرکٹ کیلئے بری خبر، رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈکیخلاف سیریز سے باہر
- آدھا برگر کھانے پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل
- خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت سے متعلق بری خبر آگئی
- ایسی کون سی غذائیں ہیں جو گردوں کیلئے خطرناک ہیں؟
- غزہ میں اسرائیلی جارحیت؛ امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015