وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد میں عراقی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاکستان اور عراق کے درمیان سرکاری پاسپورٹ کے حامل حکام کیلئے ویزوں کے خاتمے کی پالیسی پر دستخط کیے گئے اور ثقافتی تعاون بڑھانےکا بھی معاہدہ کیا گیا۔ وزریر خارجہ تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحر العلوم، پاکستان کے عراق میں سفیراحمد امجد علی اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔ بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی ملاقات کیں۔ ملاقاتوں میں وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور عراق کے درمیان سرکاری پاسپورٹ کے حامل حکام کیلئے ویزوں کے خاتمے کی پالیسی پر دستخط کیے گئے اور ثقافتی تعاون بڑھانےکا بھی معاہدہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم فواد حسین سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک عراق تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان اور عراق نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید فروغ پائےگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015