اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی سامنے آگئی۔ نمک کی آڑ میں سمندری راستے سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کاروائی کے دوران کنٹینر سے 26 کلو 500 گرام آئس برآمد ہوئی۔ برآمد شُدہ آئس کو کنٹینر کے فرش میں مہارت کیساتھ بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کیلئے بُک کیا گیا تھا۔ پولیس نے کنٹینر اور منشیات قبضے میں لے کر ملوث عناصر کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔