پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے مزید سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصات نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف سے کنارہ کش ہونے والے سیاست دانوں کا ترین گروپ میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور مزید کئی سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی نے بھی ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اسی طرح ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف، میانوالی سے میجرریٹائرڈ خرم روکھڑی نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگا اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں جہانگیر ترین سے پاکپتن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015