انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی کے واقعات میں حساس تنصیبات پر حملوں کے اکتیس ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ جبکہ وزارت داخلہ نےامریکی سفارتخانے کی درخواست پر گرفتارخدیجہ شاہ تک قونصلررسائی کی منظوری دےدی۔ پرتشدد واقعات کی تحقیقات کا دائرہ اوورسیز پاکستانیوں تک پھیلا دیا گیا۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث بیرون ملک مقیم پانچ… 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث 31 شرپسندوں کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا۔پولیس نے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جج حامد حسین نے تمام ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سخت سکیورٹی میں تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا۔ امریکی سفارتخانے نے نو مئی کو جناح ہاؤس لاہور حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی شہری خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کی درخواست کردی۔وفاقی وزارت داخلہ نے خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کی منظوری بھی دے دی۔۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو امریکی قونصلیت لاہور سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دائرہ اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھا دیا۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ سو اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی۔ تحقیقات کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کے کال ریکارڈ ، سوشل میڈیا سرگرمیوں ،ٹریول ہسٹری اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015