متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں حکمرانوں سے شکایت ہے لیکن ہم ریاست کے خلاف بات نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سالوں سے کوٹہ سسٹم کے نام پر ہم پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ آج بدنظر لوگوں کی ہماری سات سیٹوں پر بھی نظر ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت عوامی جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا اربوں روپے اس شہر سے کما کر پیپلز پارٹی نے شہر کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی مقررہ کوٹے پر بھی ہمیں نوکریاں نہیں دے رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت شہر کو صحیح گننے پر بھی تیار نہیں ہے۔ امین الحق کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے جھوٹے وعدے کیے گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015