وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے امریکا مخالف بیانات کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا۔ گزشتہ حکومت کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے کوئی پاکستان پر اعتماد کے لیے تیار نہیں ہے۔ گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرض میں تحریک انصاف نے 90 فیصد اضافہ کیا جس سے پاکستان کے وسائل سکڑ گئے، گزشتہ حکومت نے سی پیک کو بھی روکا، منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔ وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ 2019 میں آئی ایم ایف سے اس وقت کی حکومت نے بھیانک سودا کیا پھر بھیانک طریقے سے 2021 اسے میں توڑا، چئیرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بھی بگاڑ پیدا کیا، آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہو رہا تو اس کی وجہ چئیرمین پی ٹی آئی کے امریکا مخالف بیانات ہیں۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سولر پینل اور خام مال پر بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، یکم جولائی سے سولر پینل کے خام مال کی امپورٹ مفت ہوجائےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر اب خواب نہیں حقیقت ہے ہم اب وہاں سے بجلی پیدا کر رہے ہیں، نیوکلیئر سے بھی بجلی پیدا کر رہے ہیں، بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہم نے اسے روکا ہوا ہے، بجلی کی ترسیل میں بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے، وہ سی پیک جوگزشتہ حکومت نے مفلوج کردیا تھا اب وہ بھی چل گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015