بلوچستان: ضلع بارکھان میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ہن ندی کے قریب ایک دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح لیویزحکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے لاشوں کو مردہ خانے جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس اور سکیورٹی ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔