سکردو: ٹریفک حادثے میں وزیر اعلیٰ جی بی کے کواڈنیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

شاہراہ بلتستان پر افسو ناک ٹریفک حادثے میں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے کوارڈنیٹر ایڈوکیٹ مزمل والدین سمیت جاں بحق جبکہ ہمشیرہ شدید زخمی ہوگیں۔ تفصیلات کے مطابق  حادثہ گزشتہ رات شاہراہ بلتستان پر شنگوس پل کے قریب پیش آیا۔ جس کے باعث ایڈووکيٹ مزمل، انکے والد اور والدہ جابحق ہوگئے، جبکہ ان کی بہن کو زخمی حالت میں گلگت ہسپتال پہنچایا گیا  ہے۔ خاندانی ذرائع کے  مطابق ایڈوکیٹ مزمل گزشتہ رات 9 بجے گگت سے سکردو کے لیے نکلے تھے۔ واضح رہے کہ ایڈوکیٹ مزمل کو حال ہی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوارڈنیٹر تعینات کیا گیا تھا۔