گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا۔ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 190 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ پاورڈویژن ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 310میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 7سو 60 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نجلی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 1سو میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شمسی بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار 100 میگاواٹ ہے اور ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 2سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور بیگاس سے 150میگاوٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔