استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو اس وقت جیل میں ہونا چاہیے، ان سے پولیس یا ادارے تفتیش کریں تو وہ ساری باتیں خود بتا دیں گے۔ علیم خان نے کہا کہ پرویز خٹک کو تو سب سے پہلے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونا چاہیے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ پی ٹی آئی میں بھی سب کو معلوم ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چاہیں تو شاہ محمود، شیریں مزاری اور اسد عمر سے قرآن اٹھوا کر پوچھ لیں کہ علیم خان جو کہہ رہا ہے وہ جھوٹ ہے یا سچ ہے۔ علیم خان نے کہا کہ پرویز خٹک کو تو سب سے پہلے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کا منشور پی ٹی آئی والا ہوگا کیونکہ وہ منشور سب نے مل کر بنایا تھا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی الگ الیکشن لڑے گی، کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مقامی سطح پر حلقے کی سیاست کرنے والے رہنما کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بھی چل رہی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 9 مئی واقعات کے بعد سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا ’وسیم اکرم پلس‘ قرار دیتے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015