ڈرائیور کا قتل، سر بر آمد۔ پشاور کا ملزم کراچی پہنچ گیا۔۔

کراچی ( سید طلعت شاہ) ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل عجب خان کی دبنگ کاروائی پشاور سے ٹیکسی ڈرائیور کو جہانگیرہ میں کرایہ پر لانے کے بعد قتل کرنےوالا ملزم عمران عرف شنو ولد باچا گل سکنہ شانگلہ سوات کراچی سے گرفتار۔

کچھ عرصہ قبل پشاور سے کرایہ پر ڈرائیور ظاہر اللہ ولد احسان اللہ ساکن باجوڑ حال پشاور کو آغوا کرنے بعد قتل کیا گیا تھا۔ جس پر پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کیا گیا اور آخر کار SHO اکوڑہ خٹک نے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر کے گاڑی کو سوات سے برامد کر لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے تمام رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اس نے ڈرائیور کو قتل کرکے رضائی میں لپیٹ کر کنویں میں پھینک دیا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے کنویں سے مقتول کا سر برآمد کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں