بلوچستان حکومت نے صوبے کی تمام شاہراہوں سے سیکیورٹی اداروں کی چیک پوسٹیں فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے سیکیورٹی چیکنگ کی آڑ میں سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں کے قیام پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، جس کے بعد کابینہ نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اداروں کو چیک پوسٹیں فوری ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر شاہراہوں پر چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا۔ چیک پوسٹ کا قیام محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ چیک پوسٹوں کی آڑ میں عوام کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں ہے،عوام کی عزت نفس کو ہرگز پامال نہیں ہونے دیا جائے گا، خواتین بچوں مریضوں اور بوڑھے مسافروں کو چیک پوسٹوں پر گھنٹوں روکا جاتا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں سریاب روڈ سمیت شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پولیس اور اے این ایف کو منشیات فرشوں کے خلاف فوری آپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015