پاکستان میں آج عید الاضحیٰ کا پہلا دن مذبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ شہری نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ قربانی کے مراحل ختم ہونے کے بعد گوشت کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لیے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ ہماری قربانیوں اور عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کریں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں، عید پر ایسے لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو گزشتہ برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بےگھر ہوئے۔ ملک میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہوا، جڑواں شہروں سے نمازیوں کی بڑی تعداد نے فیصل مسجد میں نمازِ عید ادا کی۔ شہرِ کراچی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ شریف میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ اور سبیل والی مسجد میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے۔ گورنر سندھ اور میئر کراچی نے بھی پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی۔ لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہوا جبکہ شہر کے مخلتف علاقوں میں بھی چھوٹے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔ کوئٹہ میں مرکزی جامع مسجد پی اے ایف ایئربیس سمنگلی میں نماز عید کا اجتماع ہوا جبکہ راولپنڈی میں کم و پیش 500 سے زائد مقامات پر عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی گئی۔ پشاور کی بات کی جائے تو نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پر ہوا۔عید کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کا عمل جاری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلبہ کی حفاظت سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
- کرغزستان: مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015