بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں تاج روڈ پر واقع پولیس کی سب جیل پر قیدیوں کے حملے کے نتیجے میں سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہوگئے۔ جس کے بعد فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق آج صبح تاج روڈ پر پولیس کی سب جیل میں بیرک نمبر 4 میں پولیس اہلکارنماز کے لئے لاک اپ کے دروازے کھول رہے تھے کہ اس دوران قیدیوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا۔ ملزمان نے اہلکاروں سے اسلحہ اور چابیاں چھین لیں، لاک اپ اور بعد میں مین گیٹ کے تالے پر فائرنگ کردی اورجیل کے باقی تالے بھی توڑدیئے۔ مزاحمت پر ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ترجمان کے مطابق سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہوگئے، حکام کے مطابق پولیس نے پورے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015