پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سویڈن میں ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو سرعام نذرآتش کرنے کے مذموم اور مکروہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار اور احتجاج کی آڑ میں امتیازی سلوک، نفرت اور تشدد کے لئے اس طرح کے جان بوجھ کر اکسانے کے اقدام کو جائز قرار نہیں… دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی کسی بھی وکالت پر پابندی عائد کریں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بنے، مغرب میں گذشتہ چند ماہ کے دوران اس طرح کے اسلامو فوبک واقعات کا ہونا اس قانونی فریم ورک پر سنگین سوال اٹھاتا ہے جو نفرت پر مبنی کارروائیوں کی اجازت دیتا ہے۔ بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آزادی اظہار اور رائے کا حق نفرت کو ہوا دینے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کا لائسنس فراہم نہیں کرتا۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ واقعہ پر پاکستان کے تحفظات سویڈن تک پہنچائے جا رہے ہیں، ہم ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اور قومی حکومتوں دونوں پر لازم ہے کہ وہ زینو فوبیا، اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015