آئی ایم ایف معاہدے سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے سے معاشی استحکام لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، 9 ماہ کےلیے 3 ارب امریکی ڈالرزکے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے میں معاون ہوگا، اس سے معاشی استحکام لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ Alhamdulillah, I am pleased to announce that Pakistan has reached a Staff-Level Agreement with the IMF on a nine-month US$3 billion Stand-By Arrangement. This Arrangement will help strengthen Pakistan’s foreign exchange reserves, enable Pakistan to achieve economic stability, and… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 30, 2023 شہباز شریف کا کہنا تھاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ کی ٹیم کو سراہتا ہوں جب کہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کے تعاون پر ان کا شکرگزار ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا واضح رہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول کا معاہدہ کرلیا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) پر عملے کی سطح کا معاہدہ ہوگیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا، معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہو گی۔