عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13 پارٹیوں کا سیاسی اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے مڈل کلاس ختم ہو گئی ہے۔ روس کا سستے تیل پہنچنے کی دیر تھی کہ ڈیزل 7.50 روپے مہنگا ہو گیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے اتنی فضول خرچیاں کی ہیں کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے وزیر خارجہ نے 50 سے زائد غیر ملکی دورے کیے۔ 13 پارٹیوں کا سیاسی اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے آئی ایم ایف فیصلوں میں کیا فرق ہے؟ اسحاق ڈار نے آنکھیں دِکھائیں، پھر پاوں پڑے، 10 مہینے ضائع کیے۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان کر اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے والی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا آنا یا نہ آنا صحت پر نہیں سیاست اور کیس کے فیصلے پر منحصر ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015