ایک شخص نے رشتہ بھیجنے کیلئے 3 سال تک تنگ کرتا رہا: کبریٰ خان کا انکشاف

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے انہیں ایک شخص رشتہ بھیجنے کے لیے خاندان سمیت تین سال تک تنگ کرتا رہا۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی کے عید شو میں بتایا کہ ایک شخص نے چند سال قبل مجھے واٹس ایپ میسج کرکے بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے لیے رشتہ بھیجنا چاہتے ہیں جس پر میں نے انکار کیا اور پھر انھیں بلاک کردیا۔ کبریٰ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایک مہینے بعد ایک نئے نمبر سے پھر اسی شخص نے رابطہ کیا، 3 سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا کیوں کہ اس دوران ان کی امی، بہن بھائی، چاچا اور ماما سب مجھے میسج بھیجتے رہے جس کے بعد میں نے نمبر ہی بدل لیا اور یہ بات میری ٹیم بھی جانتی ہے۔ فیملی کے بغیر عید منانا کیسا لگتا ہے؟ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیملی کے بغیر عید منانا تھوڑا مشکل ہے کیوں کہ فیملی کے بغیر عید نہیں ہوتی لیکن میرے پاس کچھ اچھے دوست ہیں جن کی وجہ سے مجھے عید عید لگتی ہے۔