نہار منہ پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہار منہ پانی پینا دوا کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے سو فیصد نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصہ جبکہ دماغ اور دل کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ جسم تک پانی کی مناسب مقدار پہنچانا بے حد ضروری ہے، ڈاکٹر تقریباً بیماریوں کے علاج کے لیے پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، ہر بالغ انسان کو دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے۔ نہار منہ پانی پینے سے صحت پر مندرجہ ذیل اثرات مرتب ہوتے  ہیں: موٹاپے سے نجات کے لیے نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتاوہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔ جسم کو فوری فعال بناتا ہے ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں بدن میں سستی اور کم توانائی کی بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہے، پانی جسم اور دماغ دونوں کو فعال کرتا ہے اور موڈ اچھا کرتا ہے، نیند کے بعد بدن میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور نہارمنہ پانی پینے سے انسان دن بھر تروتازہ، متحرک اور تندرست رہتا ہے۔ نہار مُنہ نیم گرم پانی پینے کے کُچھ ہی دنوں بعد احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے کہ طبیعت ہلکی پھلکی اور جسم زیادہ چاک و چوبند ہو گیا ہے۔ میٹا بالزم تیز کرتا ہے نہار مُنہ نیم گرم پانی میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر بناتا ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت نہیں پڑتی۔ دماغ کی کارکردگی کے لیے مفید ماہرین کے مطابق انسانی دماغ 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسی لیے پانی کی وافر مقدار دماغ کے لیے بہت ضروری ہے، اگر صبح کے وقت 4 سے 6 گلاس پانی پی لیا جائے تو دن کی شروعات درست ہوتی ہے۔ مضر صحت مادوں کا صفایا رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں،صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔ نہار مُنہ پانی پینے کا صحیح طریقہ روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 گلاس پانی کے پی لیں اور اگر چار یا چھے گلاس پانی پینا مشکل ہو تو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسے چار گلاسوں پر اور پھر چھے گلاسوں پر لے آئیں۔ پانی پینے کے بعد پونے گھنٹے تک ناشتہ نہ کریں اور نہ ہی کُچھ کھائیں ، 45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مُطابق پانی پیتے رہیں۔  

کیٹاگری میں : صحت