کام کرتے ہوئے یا چلتے پھرتے اکثر ہی ہماری نس پر نس چڑھ جاتی ہے اور ناقابل بیان تکلیف ہونے لگتی ہے۔ سردیوں میں یہ کیفیت بار بار ہوتی ہے اور دیر تک رہنے کی وجہ سے ہم چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔ نس پر نس کیوں چڑھتی ہے؟ڈاکٹرز اور ماہرین کے مطابق جس کیفیت کو ہم نس پر نس چڑھنے کا نام دیتے ہیں وہ دراصل نسوں کے سکڑنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ وجوہاتڈاکٹرز کے مطابق اس کیفیت کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جیسے سردی میں پانی کم پینا، گرمی میں پسینے کا زیادہ اخراج، بلڈ پریشر یا دل کی بیماریوں کی کچھ دوائیں جو نسوں کو سکیڑ دیتی ہیں، ذیابیطس کے مرض میں نسیں سکڑتی ہیں اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو بھی یہ شکایت ہوجاتی ہے۔ علاجاس کیفیت کے تدارک کے سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ ورزش کو روٹین کا حصہ بنائیں، دوڑیں تاکہ خون جسم کے ہر حصے میں برابری سے پہنچے اور کوئی نس نہ سکڑے۔ اس کے علاوہ اگر نس ابھی چڑھی ہو تو برف سے ٹکور کریں اور کچھ دیر گزر جائے تو گرم کپڑے سے ٹکور کرنا آرام دے گا۔ تکلیف بار بار محسوس ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔






