کراچی میں کم عمر بچے کا بلادکار کرنے والا درندہ گرفتار


کراچی ( حفیظ جمانی) تھانہ شیرشاہ کے تفتیشی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا. گرفتار ملزم ضیاء الرحمن ولد رجب الحسن نے مورخہ 2023-07-08 کو تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں واقع مکان کے اندر 11 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی تھی. واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 104/2023 بجرم دفعہ 377 ت پ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا. زیادتی کا شکار بچے کا میڈیکل کرالیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں