وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں۔ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروا دی ہے۔ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کی گئی ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے یو اے ای کی قیادت کا مشکور ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتری کی طرف جارہی ہے، گزشتہ روز دو ارب ڈالرز سعودی عرب سے آئے تھے، یوں دو دن میں زرمبادلہ کے ذخائر تین ارب ڈالرز بڑھ گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چودہ جولائی کو زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی جائے گی۔ ہم چودہ پندرہ ارب ڈالر کے درمیان زرمبادلہ کے ذخائر لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل بائیس میں جب سے حکومت سنبھالی ایک منٹ بھی ادائیگیاں تاخیر سے نہیں کی گئیں جبکہ ڈیفالٹ کی افواہیں قدرتی موت مر گئیں، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہے، ہر دن پاکستان کیلیے بہتر ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان قائد اعظم کے خواب کی طرح دنیا میں اپنا کھوایا ہوا وہ مقام حاصل کرے گا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015