بلوچستان: سوئی میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے لیس 2دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزکا باقی دہشتگردوں کی تلاش میں کلیئرنس آپریشن جاری، سیکیورٹی فورسزامن کے دشمنوں کو بےنقاب کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا ،9 جوان فرض پر قربان ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔