دیامر: سیاحوں کی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تھلچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی۔ افسوسناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع دیامر کے علاقے تھلچی کے قریب سیاحوں پر مشتمل ہائی روف گہری کھائی میں جا گری ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 12 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔  ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپرشن شروع جاری ہے اور پولیس بھی جائے وقوع پر موجود ہے۔