سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA اہلکار شہزاد آرائیں معطل۔

کراچی (طلعت شاہ)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایس بی سی اے کا 14 گریڈ کا بلڈنگ انسپیکٹر شہزاد ارائیں معطل. وزیر بلدیات سندھ نے عوامی شکایات اور کرپشن کے الزام پر شہزادہ ان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں. ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شھزاد آرائیں کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ شہزاد ارائیں ایس بی سی اے میں با اثر اور طاقتور ترین بلڈنگ انسپیکٹر کے طور پر کام کرتا تھا لیکن ڈی جی ایس بی سی اے بھی شہزاد ارائیں کی منظوری کے بعد ہی ہر کام کرتے تھے۔ ایس بی سی اے میں بھاری رشوت لینا، بلڈروں کو تنگ کرنا اور بڑے پیمانے پر کرپشن میں شہزاد آرائیں کا نام کئے میڈیا اداروں کی زینت بنا۔۔

بلڈنگ انسپیکٹر شہزاد ارائیں کو معطل کرنے کا حکم نامہ ڈی جی ایس بی سی اے کے بجائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جاری کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں