کراچی: لانچ میں دم گھٹنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی چشمہ گوٹھ میں لانچ سےتین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایک ماہی گیر بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ماہی گیرلانچ کی ٹینکی میں موجود زہریلی گیس سےجاں بحق ہوئے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ ظہیر ولد موسیٰ ،30 سالہ قادر ولد رمضان اور35 سالہ دیدارعلی ولد تاج محمد کے نام سے کی گئی۔ تینوں ماہی گیر کورنگی چشمہ گوٹھ کے رہائشی اور ان کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے تھا۔عزیز و اقارب کے مطابق گزشتہ ماہ تقریباً 20 ماہی گیرمچھلی کے شکار کےلیے ایک لانچ میں سوار ہو کرکھلے سمندر میں گئے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔