گلگت بلتستان، کھرمنگ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے بالائی علاقہ ڈورو میں میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ آسمانی بجلی گرنے کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں کنال قابل کاشت اراضی زیر آب آ گئی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث آلو اوردیگر فصلیں تباہ ہو گئیں جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، اہلیان علاقہ کے مطابق سیلابی نالے کا رخ تبدیل ہوا ہے جس سے گاؤں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔