اے این ایف کی تبلیغی مرکز اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
مزدا ٹرک کی چھت میں چھپائی گئی 90کلو چرس اور 30 کلو افیون برآمد کر لیا۔ نوشہرہ کا رہائشی مُلزم منشیات باڑہ خیبرایجنسی سے گوجرانوالہ اسمگل کر رہا تھا۔
جبکہ دوسری کارروائی میں موٹر کارکے خُفیہ خانوں سے منشیات برآمد کر لیا، برآمدہ منشیات میں 52 کلو 800 گرام چرس اور 22 کلو 800گرام افیون شامل ہے۔ کارروائی کے دوران خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔
ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

