وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم سے متعلق بحث قبل از وقت ہے، اس کا فیصلہ پی ڈی ایم اور اتحادی قیادت کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ نگران حکومت کے لیے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئییں، ملک میں صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری سے متعلق ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی، نگران وزیراعظم سے متعلق قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیے بغیر ملک چلایا نہیں جاسکتا، نگران حکومت کے لیے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئییں، ملک میں صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، پی ٹی آئی دور میں روپے کی قدر گرنا شروع ہوئی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اصل قیمت 244 روپے ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے 5 سالہ نا اہلی سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، نوازشریف اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف دھوم دھڑکے سے وطن واپس آکر انتخابات میں حصہ لیں گے، ملک کو نواز شریف جیسے قائد کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا تھا کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں تو وہ نگران وزیراعظم ہو سکتے ہیں۔ تاہم بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جس نے بھی اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی تجویز دی اس نے ٹھیک بات نہیں کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی قیادت کے قریب ترین کسی شخصیت کو نگران وزیراعظم نہیں بنانا چاہیے، الیکشن کو غیر جانب دارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان سعودی عرب کا اسٹریٹجک دوست اور شراکت دار ہے: وزیر اعظم
- بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر مملکت
- 2024 میں اب تک کون سا اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا؟
- طیارے 30 سے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں سفر کرتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام کیا رکھا گیا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015