سپریم کورٹ آف پاکستان نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل نمٹادی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل پر اسٹے آرڈر کی استدعا مسترد کردی گئی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کرنامناسب نہیں ہوگی، ہائیکورٹ کو کہہ رہے ہیں آپ کی اپیل اورتمام درخواستوں کاایک ساتھ فیصلہ کرے۔ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کیس ٹرائل کورٹ کو دوبارہ بھیجا تھا، ٹرائل کورٹ دوبارہ سماعت کرکے کیس قابل سماعت قرار دے چکی، چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ قابل سماعت ہونے کو بھی چیلنج کرچکے۔ ہائیکورٹ میں ان کی دوبارہ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ہماری گزارش کچھ اور ہیں، کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی درخواست دی تھی، ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا تھا، ہائیکورٹ نے ہماری ان 2 درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ دائرہ اختیار والا معاملہ تو پہلے طے ہونا چاہئے تھا، ہائیکورٹ سے گزارش کریں گے سب درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ کرے۔ دوسری جانب توشہ خانہ فوجداری کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت کے باہر شور شرابے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ؛ شیر افضل آؤٹ، شیخ وقاص اکرم ان
- شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- نان، روٹی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، عوام پریشان
- کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے چوتھے گانے ’ہرکلے‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دیا
- سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر صارفین کو پریشان کر دیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015