وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان بدھ کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ امور اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مفید تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بلیک سی گرین انیشی ایٹو (بی ایس جی آئی) پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس اقدام کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور غذائی تحفظ سے متعلق چیلنجوں کا باعث بننے والے عالمی غذائی سپلائی چین میں خلل پر اس کے ممکنہ اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے قابل عمل حل تلاش کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ترقی پذیر ممالک کو اس سے فائدہ پہنچے جو پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے امید ظاہر کی کہ بی ایس جی آئی میں شامل تمام فریق انیشی ایٹو کو بحال کرنے کے لئے تعمیری بات چیت میں مشغول ہوں گے۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ نے تمام فریقین کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے معاہدے کی بحالی کے لئے بین الاقوامی کوششوں کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے روسی ہم منصب کو یوکرین اور ترکی کے وزرائے خارجہ، امریکی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے کے ساتھ بی ایس جی آئی پر بات چیت سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس معاملے پر روس کے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان سعودی عرب کا اسٹریٹجک دوست اور شراکت دار ہے: وزیر اعظم
- بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر مملکت
- 2024 میں اب تک کون سا اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا؟
- طیارے 30 سے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں سفر کرتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام کیا رکھا گیا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015