بلوچستان ہائی کورٹ نے ترجمان بلوچستان حکومت سمیت وزیر اعلیٰ کے ترجمان اور 26 کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ، وزیر اعلیٰ کے ترجمان بابر یوسفزئی اور 26 کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کے خلاف عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ اور خاتون وکیل آسٹر مہک کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں حکومتِ بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت نے سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو تمام سرکاری مراعات، گاڑی اور دفاتر واپس لے کر رجسٹرار کے آفس میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ درخواستوں پربلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج سنایا گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت اور ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت حکومتی کوآرڈینیٹرز کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا اور اپنے فیصلے میں ریمارکس دیے ہیں کہ کوآرڈینیٹرز کا تقرر غیر قانونی طریقے سے کیا گیا۔ عدالت نے ترجمانوں اور کورآرڈینیٹرز کو فوری طور پر کام سے روک دیا اور دفاتر، سہولیات اور گاڑیاں فوری واپس کرنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے ترجمان وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کی تعیناتیوں کے نوٹی فکیشنز کالعدم قرار دے دیے۔ جاری حکم نامے میں سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز سے سرکاری مراعات لے کر رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2020 میں بھی بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے معاونینِ خصوصی کے تعیناتی ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے 6 خصوصی معاونین کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال علیانی نے آغا شکیل درانی، نوابزادہ ارباب عمر فاروق، اعجاز سنجرانی، کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، رامین محمد حسانی اور حسنین ہاشمی کو اپنا معاونِ خصوصی تعینات کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015