حکومت نے نگران وزیراعظم کےلیے ناموں پر مشاورت شروع کر دی۔ نگران وزیراعظم کے بارے میں دیگر تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بات چیت کے بعد اپوزیشن لیڈر سے بات ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بارے میں دیگر تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بات چیت کےبعد اپوزیشن لیڈر سے بات ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہوگا۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام نہیں دیا ،تجویز ہے کہ ٹیکنوکریٹ یا ریٹائرڈ جج کو نگران وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے، ٹیکنوکریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے،نگران وزیراعظم سیاستدان کو ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا تھا کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں تو وہ نگران وزیراعظم ہو سکتے ہیں۔ تاہم بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جس نے بھی اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی تجویز دی اس نے ٹھیک بات نہیں کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کے قریب ترین کسی شخصیت کو نگران وزیراعظم نہیں بنانا چاہیے، الیکشن کو غیر جانب دارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان سعودی عرب کا اسٹریٹجک دوست اور شراکت دار ہے: وزیر اعظم
- بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر مملکت
- 2024 میں اب تک کون سا اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا؟
- طیارے 30 سے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں سفر کرتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام کیا رکھا گیا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015