وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے باہر بیٹھے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے، ہم نے لیپ ٹاپ اسکیم میں بلوچستان کے حصے میں 14 فیصد اضافہ کردیا ہے، بلوچستان باقی صوبوں سے پیچھے ہے ہمیں مل کر اسے آگے لانا ہے، اگلی بار ہم آئے تو اس کے لیپ ٹاپ کا کوٹا 18 فیصد تک کردیں… گوادر میں ماہی گیروں میں چیک اور طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کو دیے جانے والے لیپ ٹاپ کے کوٹا میں 14 فیصد اضافہ کردیا ہے، اگلی بار ہم آئے تو یہ اضافہ 18 فیصد تک کردیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی صوبہ اکیلے ترقی کرے تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، سابق حکومت کو گوادر اور بلوچستان کی ترقی گوارانہیں تھی،5 سال میں ایک ایک لاکھ ٹن سامان محض منگوایاگیا جبکہ ہمارے دور میں15ماہ میں6لاکھ ٹن کاسامان گوادر سے آیا۔ اکنامک سائیکل کا فائدہ گوادر اور بلوچستان کےعوام کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کل2.4ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیا، سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات نے ہماری مدد کی، پاکستان ڈیفالٹ کےخطرےسےنکل چکا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ 2015 کے بعد گوادر بندرگاہ کی ڈرلنگ نہیں ہوئی، اگرصفائی نہیں ہوگی تو جہاز کیسے آئیں گے؟ ہم نے معاہدہ کرکےڈرلنگ شروع کی،فروری مارچ تک مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی گہرائیوں کےحوالےسےگوادر کا دنیا میں نام ہے، گوادر کا سمندر دنیا کے گہرے ترین سمندرمیں شمار ہوتاہے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی ترقی کاراز پنہاں ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق دور حکومت میں اربوں روپے جھونک دیئے گئے مگر عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوا، ریکوڈک کے جھگڑے پر اربوں روپے لگ گئے، ریکوڈک، سینڈک ودیگر خزانے صوبے میں موجود ہیں، ذخائرپرسب سے پہلا حق یہاں کےعوام کا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015