ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہوں گے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں آج نو محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے، اس حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کئی شہروں میں موبائل فون سروس صبح سے رات تک بند رہے گی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کراچیکراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو گا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہو گا. نویں محرم کے موقع پر کراچی میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے شرکاء نماز ظہرین امام بارگاہ علی رضا پر ادا کریں گے، ایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ کہ سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔ لاہورلاہور میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے آغاز کے بعد یہ جلوس سراج بلڈنگ پر مختصر پڑاؤ اورنماز ظہرین ادا کرے گا پھر اسلام پورہ چوک، نیلی باغ چوک ، سول سیکرٹریٹ سے ہوتا ہوا پرانی انارکلی، پہنچے گا جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد یہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات پراختتام پذیر ہوگا جہاں مجلس عزا ہوگی جس کے بعد شرکاء واپس اسی روٹ سے پانڈو اسٹریٹ پہنچیں گے۔ لاہور میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، تمام راستے کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کربند کردیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے پر واک تھرو گیٹ نصب ہیں۔ 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کے جوان بھی طلب کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے ،یں آنے والی عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات ہیں۔ شہرمیں آج موبائل فون سروس جزوی جبکہ نبند کل مکمل بند موبائل رہے گی۔ حافظ آباد میں آج نویں محرم الحرام کے سلسلہ میں ستائیس جلوس برآمد ہوں گے جبکہ چوبیس مجالس منعقد ہوں گی جن کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں م قصور میں بھی 9 اور 10 محرم کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ آج اور کل کے لیے رینجرز اور آرمی کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ سکھرسکھر میں 500 سو سال سے بھی زائد قدیم نو محرم الحرام کا قدیمی ماتمی جلوس امام بارگاہ کربلا شاہ عراق روہڑی سے صبح سویرے برآمد ہوگیا۔ جلوس روایتی راستے پر گامزن ہے جس میں ہزاروں عزاداران شریک ہیں۔ تعزیہ کے ساتھ نوڈھالی کربلا کا ماتمی جلوس منڈوکھبڑ کے مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں نماز ظہرین کے بعد اس کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ شہرمیں سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہیں جبکہ سیکیورٹی کے باعث موبائل فون سروس بھی بند رہے گی، شہرمیں سی سی ٹی وی روم بھی قائم کیا گیا ہے، جلوس کی تمام گزر گاہیں سیل ہیں جہاں پولیس کے سادہ لباس نوجوان بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ روہڑی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث حفاطتہ اقدامات کے پیش نظر شہرکی بجلی بھی بند کردی گئی ہے۔ پشاورخیبرپختونخوا میں آج نو محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے، آج اور کل ڈی آئی خان، ہنگو، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، پشاور، ٹانک، بنوں، ہری پور، مانسہرہ، مردان، نوشہرہ، لکی مروت اور ایبٹ آباد میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ کی سہولت معطل رہے گی۔ حساس اضلاع میں حفاظتی کیمروں سے ہمہ وقت نگرانی ہو رہی ہے، عاشورہ کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔ محکمہ داخلہ، خیبرپختونخوا اور قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کو پہلے ہی مراسلے ارسال کیا جا چکا ہے جبکہ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔